• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کے دونوں اطراف متحدہ اسمبلی بنائی جائے، چوہدری عظیم

وٹفورڈ( نمائندہ جنگ) کشمیر ی رہنما اور کشمیر رابطہ کمیٹی کے سابق صدر چوہدری محمد عظیم نے وزیراعظم اور وزیر خارجہ پاکستان سے کہا ہے کہ وہ کشمیر میں استصواب رائے تک کشمیر کے دونوں اطراف متحدہ اسمبلی کے قیام اور مشترکہ انتخابات کرانے کی تجویز یو این سیکورٹی کونسل میں پیش کریں تاکہ کشمیر ی عوام مسئلہ کشمیر کاسیاسی حل تلاش کر سکیں اگر بھارت کشمیر میں انتظامی انتخابات کرا سکتا ہے تو پاکستان ایسے انتظامی انتخابات کادائرہ کار آزاد کشمیر و مقبوضہ کشمیر تک وسیع کرے، جنگ بندی لائن ختم ،عوام کو آپس میں ملنے دیا جائے جو ریاست جموں کشمیر کے بنیادی فریق ہیں، ملٹری آبزرور موجود ہیں تو ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ میں نئی تجاویز پیش کرے کیونکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں کشمیر کے دونوں اطراف ایک ساتھ انتخابات کرانے پر کوئی پابندی نہیں نہ ہی کشمیر ی عوام کو ریاست کے دونوں اطراف آنے جانے کی کوئی پابندی ہے، اقوام متحدہ کشمیر کے دونوں اطراف متحدہ اسمبلی کے قیام کیلئے سہ فریقی کانفرنس بلانے کے اقدامات کرے تاکہ مسئلہ کشمیر کا سیاسی حل تلاش کیا جا سکے۔ یو این سیکورٹی کونسل کے ممبر ملک کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں میں ترامیم کریں، کشمیر ی عوام کو حق خودارادیت کے حصول تک متحدہ اسمبلی کے قیام کی اجازت دی جائے تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد رکھی جا سکے اوربھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا یا جائے۔
یورپ سے سے مزید