• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارسلا واندرلین کی نامزد کمشنرز کی نئی ٹیم سے ملاقات

برسلز ( حافظ اُنیب راشد ) یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے اپنے نامزد کمشنرز کی نئی ٹیم کے ساتھ گذشتہ روز برسلز میں ملاقات کی ۔ یاد رہے کہ یورپین کمیشن یورپین یونین کو چلانے کا ذمہ دار ادارہ ہے جہاں واندرلین سمیت یہ تمام کمشنرز یورپین یونین کے ممبر ملکوں کی جانب سے نامزد کردہ ہیں۔ یہ ملاقات یورپین دارالحکومت برسلزمیں واقع یورپین کمیشن کی عمارت میں ہوئی۔ اس موقع کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے بارلے مونٹ میں نامزد کمشنروں کی ٹیم کا خیرمقدم کیا کیونکہ ایک دوسرے کو جاننا اچھے تعاون کی بنیاد ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ وہ سب یورپین پارلیمنٹ میں سماعتوں سے پہلے بہت حوصلہ افزائی اور توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم یورپ کیلئے ایک بہترین ٹیم بنانے جا رہے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ میری ٹیم کا ہر رکن یورپ کے بارے میں اپنا تجربہ اور نقطہ نظر لائے گا۔ ایک ساتھ ہم ایک ٹیم بنیں گے اور یورپ کو مضبوط بنانے کے ایک مشترکہ مقصد کے لیے کام کریں گے۔
یورپ سے سے مزید