• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ: سر جڑی پاکستانی جڑواں بہنوں کا آپریشن کامیاب

انقرہ (نیوز ڈیسک) ترکیہ میں سر سے جڑی پاکستانی جڑواں بہنوں کو طویل آپریشن کے بعد علیحدہ کردیا گیا اور دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی جڑواں بہنون منال اور مرہا کا آپریشن60طبی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے کیا جو 14 گھنٹوں تک جاری رہا۔ پاکستان میں پیدا ہونے والی جڑواں بچیوں کے غریب والدین نے علاج میں مدد کے لیے ترک صدر طیب اردوان سے اپیل کی تھی۔ ترک صدر کی ہدایت پر یہ بیڑہ لندن میں مقیم معروف ماہر اطفال اور نیورو سرجن اویس جیلانی نے اُٹھایا۔پاکستان سے جڑواں بچیاں رواں برس مئی میں انقرہ پہنچی تھیں اور جولائی میں ان کا آپریشن ہوا اور اب دونوں کی جسمانی و دماغی نشونما بالکل درست ہو رہی ہے۔بچیوں کے والد نے ترک صدر اور لندن سے خصوصی طور پر ترکیہ آنے والے ڈاکٹر اویس جیلانی سمیت ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ 
یورپ سے سے مزید