• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرڈیننس کے ذریعہ ترمیم حکومت کا اعتراف شکست، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق کے سوال سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں آرڈیننس کے ذریعہ ترمیم، بنچ تشکیل دینے والی ججز کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی، کیا آرڈیننس سے متعلق عطا تارڑ کا موقف جائز ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے مظہر عباس کا کہنا تھا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں آرڈیننس کے ذریعہ ترمیم حکومت کا اعتراف شکست ہے، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم کیلئے آرڈیننس کے پیچھے حکومت کی بدنیتی شامل ہے،فخر درانی کا کہنا تھا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں آرڈیننس کے ذریعہ جو ترمیم کی گئی ہے اس کا بھی شفاف استعمال ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید