• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا سرمایہ کاری اور آسان کاروبار کیلئے مزید اقدامات کا فیصلہ

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت کاسرمایہ کاری اور آسان کاروبار کےلیے مزید اقدامات کا فیصلہ،وزیراعظم شہبازشریف نے 4 رکنی کابینہ کمیٹی ریگولیٹری اصلاحات تشکیل دے دی،وزیر سر مایہ کاری چیئر مین مقرر ،وفاقی حکومت نےسرمایہ کاری اور آسان کاروبار کےلیےمزید اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر تجارت ، وزیر صنعت ، وزیر مملکت خزانہ کمیٹی ارکان ،25دسمبر تک اصلاحات کیلئے سفارشات دینے کا ٹاسک ، حکومتی ذرائع کے مطا بق وزیراعظم شہبازشریف نے 4رکنی کابینہ کمیٹی ریگولیٹری اصلاحات تشکیل دے دی ہے۔ وفاقی وزیر سرمایہ کاری عبد اعلیم خان کو کابینہ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔ وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر صنعت وپیداوار را نا تنویر حسین ،وزیر مملکت خزانہ و ریونیو علی پر ویز ملک کمیٹی ارکان میں شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید