• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح اسپتال میں سندھ حکومت کی مداخلت، صوبائی، وفاقی حکومتوں کو نوٹسز

کراچی (آئی این پی ) سندھ ہائی کورٹ نے جناح پوسٹ گریجویٹ سینٹر کی وفاق سے صوبے کو منتقلی سے متعلق درخواست پر سندھ حکومت، وفاقی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔ سندھ ہائی کورٹ میں جناح پوسٹ گریجویٹ سینٹر کی وفاق سے صوبے کو منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے وکیل نے موقف دیا کہ سپریم کورٹ کے 2019کے حکم کے مطابق جناح اسپتال وفاق کے سپرد نہیں کیا گیا سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد بھی جناح اسپتال سندھ حکومت کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔ وکیل نے کہا کہ جے پی ایم سی پوسٹ گریجویٹ میڈیکل اور ریسرچ ادارہ ہے اعلیٰ عدالتوں کے احکامات کے برخلاف فیڈرل پبلک سروس کمیشن ملازمین پر نان کمیشنڈ آفیسرز تعینات کیے جارہے ہیں، سندھ حکومت ریٹائرڈ اور من پسند نان کمیشنڈ آفیسرز کو مختلف ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کررہی ہے، جے پی ایم سی کے اصل ملازمین کی حق تلفی کی جارہی ہے، ترقیاں روک دی گئی ہیں۔ ملازمین کے وکیل نے مزید کہا کہ جناح اسپتال میں ٹیچنگ فیکلٹی کے نام پر اوپر باڈی لانا چاہتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید