• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیروت پر اسرائیلی بمباری، بچوں سمیت 12 شہید، حزب اللّٰہ کمانڈر کو شہید کردیا، اسرائیل کا دعویٰ

بیروت، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) بیروت پر اسرائیلی بمباری، بچوں سمیت 12شہید، اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ حز ب اللہ کمانڈر کو شہید کردیا، حزب اللہ کی اسرائیلی فوج کے انٹیلی جنس مرکز سمیت 6ہیڈکوارٹرز پر بمباری ،اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ لبنان سے200راکٹ داغے گئے۔ اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقوں پر بے رحمانہ بمباری کردی، فضائی حملوں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، لبنان حکام کے مطابق حملوں میں بچوں سمیت 12افراد شہید ہوگئے، اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ بمباری میں حزب اللہ کے ایلیٹ یونٹ رضوان فورس کے اعلیٰ کمانڈر ابراہیم عاقل سمیت 10کمانڈرز کو شہید کردیا گیا ہے،حزب اللہ نے اپنے کمانڈر کی شہادت کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم ذرائع نے ان کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔ حزب اللہ نے کہا کہ اس نے اسرائیلی فوج کے6ہیڈکوارٹرز پر بمباری کی ہے جس میں ایک انٹیلی جنس مرکز بھی شامل ہے جو لبنان میں قاتلانہ حملوں کیلئے استعمال ہوتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملہ جنوبی لبنان پر "اسرائیلی دشمن کے حملوں کے جواب میں" کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید