• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل ٹیسٹ، پرچے آؤٹ ہونے سے روکنے کیلئے ٹیکنالوجی کا ہر ممکن استعمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی پرو وائس چانسلر اور ایم ڈی کیٹ کیلئے فوکل پرسن پروفیسر نازلی حسین نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کے پرچےکو آوٹ ہونے سے روکنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا ہرممکن استعمال کیا جارہا ہے اوراس سلسلے میں انسانی طور پر کوئی کسر باقی نہیں رکھی گئی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونےوالے پرچے کی جب تک تصدیق نہ کریں،تب تک اس بارے میں کوئی افواہ نہ پھیلائیں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی ہدایت کے مطابق کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا اشخاص کو ٹیسٹ کے مقام پر پھٹکنے بھی نہیں دیا جائیگا اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو حکومت سندھ کی طرف سے ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔
اہم خبریں سے مزید