• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسکر ایوارڈ یافتہ لیجنڈ اطالوی اداکارہ صوفیہ لورین 90 برس کی ہوگئیں

کراچی (نیوز ڈیسک) آسکر ایوارڈ سمیت کئی عالمی ایوارڈز اپنے نام کرنے والی غیر متنازع لیجنڈ اطالوی اداکارہ صوفیہ لورین 90برس کی ہوگئیں ۔ قومی اور بین الاقوامی منظر نامے پر ایک بے مثال آئیکون، صوفیہ لورین نے عالمی سنیما میں تاریخ رقم کی،ان کا شمار 1960 کی دہائی سے دنیا بھر کی سب سے مشہور اور بااثر اداکاراؤں میں ہوتا ہے ۔ فرانسیسی شہریت کی حامل اطالوی اداکارہ نے اپنی خوبصورتی اور کامیڈی سے لے کر ڈرامے تک کے کرداروں کی مہارت سے ترجمانی کرنے کی صلاحیت کی بدولت ہالی وڈ کو اپنے سحر میں جکڑ ے رکھا ۔ اطالوی صدر سرجیو میٹیریلا نے ان کی سالگرہ پر اپنے بیان میں کہا کہ "ان کی سالگرہ کے موقع پر میں انہیں اپنی دلی نیک تمنائیں بھیجنا چاہوں گا۔
اہم خبریں سے مزید