• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، ڈی جی نیشنل انٹرن شِپ پروگرام کو ہٹا دیا گیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل نیشنل انٹرن شِپ پروگرام اور سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ 20 کے افسر محمد خان کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،محمد خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت ۔ جوائنٹ سیکر ٹری سائرہ امداد علی کی خدمات وزارت تجارت کو واپس ،کاشف محمد علی ہاشمی ڈپٹی سیکریٹری وزیراعظم آفس اور ملک شہباز وحید سیکشن افسر موسمیاتی تبدیلی ڈویژن تعینات ،۔ وہ ڈیپوٹیشن پر وزارت بین الصو بائی را بطہ میں تعینات تھے۔ جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ صنعت و پیداوار اور کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کی گریڈ بیس کی افسرسائرہ امداد علی کو عہدے سے ہٹا کر اُن کی خدمات وزارتِ تجارت کو واپس کی گئی ہیں۔ مزید برآں ڈپٹی سیکریٹری صنعت و پیدوار ڈویژن اور پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ انیس کے افسر کاشف محمد علی ہاشمی کا تبادلہ کر کے اُنہیں ڈپٹی سیکریٹری وزیراعظم آفس تعینات کیا گیا ہے جبکہ تقرر کے منتظر ملک شہباز وحید سیکشن افسر موسمیاتی تبدیلی ڈویژن تعینات کئے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر د یے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید