• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں تھانہ پیرو دہائی کے علاقے میں پولیس ٹیم پر فائرنگ

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

راولپنڈی میں تھانہ پیرو دہائی کے علاقے میں پولیس ٹیم پر موٹرسائیکل سوار افراد نے فائرنگ کی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے پولیس ٹیم محفوظ رہی جبکہ جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔

ہلاک ڈاکو سے اسلحہ برآمد کر کے لاش اسپتال منتقل کردی گئی اور موٹرسائیکل کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کو ڈھوک نجو پل کے قریب رکنے کا اشارہ کیا تھا تو ملزمان نے فائرنگ کردی، فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید