• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارک زکربرگ اور جان سینا کے درمیان لڑائی، ویڈیو وائرل

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ اور جان سینا کے درمیان لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

مارک زکربرگ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی اپنی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں مارک زکربرگ کو سابق امریکی ریسلر و اداکار  جان سینا اور گلوکار بینسن بُون کے ساتھ فلم ساز میتھیو وان کی ہدایتکاری میں ایک اشتہار کے لیے ایکشن سے بھرپور مناظر شوٹ کرواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایکشن سے بھرپور مناظر کی خاص بات یہ ہے کہ انہیں شرکاء کے نقطہ نظر سے رے بین اسمارٹ گلاسز کا استعمال کرتے ہوئے فلمایا گیا ہے۔


اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔