• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شردھا کپور نے بوائے فرینڈ کے ساتھ حالیہ ڈیٹنگ کی تصاویر شیئر کر دیں

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنے بوائے فرینڈ راہول مودی کے ساتھ اپنی حالیہ ڈیٹنگ کی جھلکیاں شیئر کر دیں، ان میں چھٹیوں کے دوران  کھانے پینے، تفریح اور راہول مودی کے ساتھ گزرے خوبصورت لمحات کی تصویریں شامل ہیں۔

شردھا کپور عموماً اپنی ذاتی زندگی کو لوگوں کی نظروں سے دور رکھتی ہیں، تاہم وہ کبھی کبھار سوشل میڈیا پر اپنے دوست راہول مودی کے ساتھ اپنے تعلق کی جھلکیاں ضرور شیئر کرتی ہیں۔

گزشتہ روز شردھا نے انسٹاگرام پر اپنی حالیہ چھٹیوں کی تصاویر شیئر کیں۔ ایک تصویر میں ان کی ڈیٹ نائٹ کی جھلک دکھائی دی، جہاں راہول مودی ان کے فوٹوگرافر بنے نظر آئے۔

ایک اور تصویر میں وہ غروب آفتاب کے منظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آئیں۔ شردھا نے خود بھی فوٹوگرافی کی اور راہول کی تصویر بنائی، جو ایک لائبریری میں کتاب پڑھنے میں مصروف نظر آئے۔

شردھا اور اسکرین رائٹر و پروڈیوسر راہول مودی کے تعلق کی خبریں پہلی بار 2024 میں سامنے آئی تھیں، جب دونوں کو ممبئی میں ایک ڈنر کے بعد ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ پر ایک ساتھ کام کرنے کے دوران دونوں ایک دوسرے کے مزید قریب آئے۔ اس فلم میں راہول رائٹنگ ٹیم کا حصہ تھے۔

اگرچہ شردھا اور راہول نے باضابطہ طور پر اپنے رشتے کی تصدیق نہیں کی، لیکن ان کے درمیان نظر آنے والی یہ قربت اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ دونوں کے درمیان ایک خاص اور قریبی تعلق ہے۔


جہاں تک کام کا تعلق ہے تو شردھا اپنی آنے والی فلم ’ایتھا‘ کی ریلیز کی منتظر ہیں۔ فلم میں شردھا کے ساتھ رندیپ ہودا، اننت جوشی اور دیگر بھی شامل ہیں۔ 

فلم کی ریلیز 28 اگست کو ہونا تھی، تاہم اب اسے 4 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔ یہ فلم ’استری 2‘ کی کامیابی کے بعد شردھا کپور کی بڑے پردے پر واپسی بھی ہوگی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید