• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئی۔ 

کپتان فاطمہ ثناء کی قیادت میں ویمن کرکٹ ٹیم دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچی۔

پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی، ویمن کرکٹ ٹیم کل سے پریکٹس شروع کرے گی۔

ویمن کرکٹ ٹیم پہلا وارم اپ میچ 28 ستمبر کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ٹیم دوسرا وارم اپ میچ 30 ستمبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اپنا افتتاحی میچ 3 اکتوبر بروز جمعرات کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

دوسرے میچ میں پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کا 6 اکتوبر بروز اتوار کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہو گا۔

پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم تیسرا میچ 11 اکتوبر بروز جمعہ آسٹریلیا اور چوتھا میچ 14 اکتوبر بروز پیر نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

ویمنز کرکٹ ٹیموں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آئی سی سی نے آفیشل سونگ جاری کر دیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید