کانپور میں بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان دو سرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ناخوش گوار واقعہ پیش آ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹیڈیم میں موجود بنگلا دیش ٹیم کے مداح کو بھارتی مداحوں نے بدترین کا تشدد کا نشانہ بنایا۔
صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے پولیس کو درمیان میں آنا پڑا جس کے بعد زخمی ہونے والے بنگلا دیشی مداح ٹائیگر روبی کو اسپتال لے جایا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر اس لڑائی کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے، بنگلا دیشی مداح اسٹینڈ سی میں بیٹھا تھا اور اس نے شیر سے مماثلت والا لباس پہنا ہوا تھا۔
اس واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں تاہم بنگلا دیشی مداح پر تشدد کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔
واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دی تھی۔