سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو دو محکموں میں تقسیم کرنے کے بعد اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سی اے اے ہیڈ کوارٹرز کی جگہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کو دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ہیڈکوارٹر سے سی اے اے کا نام ہٹا کر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی آویزاں کردیا گیا۔ سی اے اے کے ریگولیٹری شعبہ جات اب سول ایوی ایشن اتھارٹی ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کا عارضی ہیڈ کوارٹر کارساز منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کچھ ماہ بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔