• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت کے تعاون سے غزہ کیلئے دسویں امدادی کھیپ روانہ

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے غزہ کے لیے امدادی سامان کی دسویں کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔

امدادی سامان کی روانگی کی تقریب جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی پر ہوئی۔

تقریب میں ایم این اے ڈاکٹر درشن نے این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندگان کے ہمراہ شرکت کی۔

این ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، این ڈی ایم اے نے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے امدادی سامان کی دسویں کھیپ روانہ کر دی ہے۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ امدادی سامان بذریعہ چارٹر طیارے عمان، اردن کے لیے روانہ کیا گیا ہے، جس میں غزہ کے لوگوں کے لیے ضرورت کے مطابق 40 ٹن ادویات شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے اب تک کل 1151 ٹن امدادی سامان غزہ کے لیے روانہ کیا جا چکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید