کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ون ڈے کرکٹ کپ میں بدھ کو دفاعی چیمپئن ایس این جی پی ایل، ایشال ایسوسی ایٹس اور اسٹیٹ بینک نے کامیابی حاصل کرلی۔ لاہور میں ایس این جی پی ایل نے سرکاری ٹی وی کو 93 رنز سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم نے 45 اوورز میں 9 وکٹوں پر 249 رنز بنائے۔ محمد حسنین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ناکام ٹیم 9 وکٹوں پر 156 رنز بناسکی۔ قاسم اکرم نے 9 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں ۔ایبٹ آباد اسٹیڈیم ایبٹ آباد میں اسٹیٹ بینک نے کے آر ایل کو ہرادیا۔ بارش کے سبب میچ 42 اوورز کا کردیا گیا تھا۔ کے آر ایل نے 9 وکٹ پر 275 رنز بنائے۔ معاذ صداقت 114 اور عامربرکی نے 82 رنز بنائے۔ کاشف بھٹی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ اسٹیٹ بینک نے آخری اوور میں 12 رنز بناکر کامیابی حاصل کرلی۔ کاشف بھٹی نے 24گیندوں پر49 رنز اسکور کیے ۔ محمد فیضان نے 63 رنز اسکور کیے۔فیصل آباد میں ایشال ایسوسی ایٹس نے غنی گلاس کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ غنی گلاس 178 پر ڈھیر ہوگئی۔ ایشال ایسوسی ایٹس نے پانچ وکٹ پر ہدف پورا کرلیا۔