• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھونی نے ’’کیپٹن کول‘‘ کے ٹریڈ مارک کیلئے درخواست دائر کردی

نئی دہلی(جنگ نیوز) سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کرکٹ فیلڈ میں سخت تنائو کے حالات میں بھی اپنا مزاج ٹھنڈا رکھنے کے سبب ’’ کیپٹن کول‘‘ کہے جاتے تھے۔ انہوں نے اسے کسی اور کو استعمال سے روکنے اور اپنی ملکیت بنانے کیلئے ٹریڈ مارک کی درخواست دائر کر دی ہے۔ ٹریڈ مارکس رجسٹری کے پورٹل کے مطابق یہ ٹریڈ مارک کھیلوں کی تربیت، سہولیات کی فراہمی ، کوچنگ اور متعلقہ خدمات کے زمرے کے تحت رجسٹر کیا جا رہا ہے۔آئندہ کوئی اور اسے استعمال نہیں کرسکے گا ۔