• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک اسٹاک ایکسچینج پر فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ، 200 افراد گرفتار

---- تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
---- تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی پولیس نے نیویارک اسٹاک ایکسچینج کے باہر فلسطین کے حامی 200 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ امریکا غزہ میں جاری جنگ میں اسرائیل کی حمایت ختم کر کے اسے ہتھیاروں کی فراہمی کو بند کرے۔

وال اسٹریٹ کے قریب اسٹاک ایکسچینج کے باہر مظاہرین نے امریکی دفاعی ٹھیکیداروں اور ہتھیار بنانے والی کمپنیوں کے خلاف نعرے بازی کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے ’غزہ کو جینے دو‘ اور ’نسل کشی کرنے والوں کی فنڈنگ بند کرو‘ کے نعرے بلند کیے۔

مظاہرین میں یہودی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔

مظاہروں میں شامل یہودی گروپوں نے بتایا کہ ہمارے 500 مظاہرین نے اط مظاہرے میں شرکت کی۔

پولیس کے مطابق 206 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید