پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج کاروبار کے دوران نئی بلندی پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 605 پوائنٹس کے اضافے سے 86 ہزار 662 پر آ گیا۔
کاروبار کے دوران ریکارڈ عبور کرتے ہوئے انڈیکس 86 ہزار 846 پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام میں انڈیکس 86 ہزار 57 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر گزشتہ روز کی قیمت پر برقرار ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 69 پیسے پر برقرار ہے۔