پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں انڈیکس بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 223 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 86 ہزار 690 پر آ گیا۔
ابتک کاروبار کے دوران انڈیکس 86 ہزار 992 کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 86 ہزار 466 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ادھر انٹر بینک میں ڈالر گزشتہ روز کے بھاؤ پر ہی آج بھی برقرار ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 74 پیسے کے بھاؤ پر برقرار ہے۔