• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلعہ سیف اللّٰہ میں دھماکا، قبائلی رہنما سمیت متعدد افراد زخمی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

قلعہ سیف اللّٰہ کے بازار میں بم دھماکا ہوا ہے، بم موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ 

پولیس کے مطابق دھماکے میں قبائلی رہنما نوابزادہ محبوب خان جوگیزی سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد کوئٹہ ژوب شاہراہ آمدورفت کے لیے بند ہے۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید