اسلام آباد(جنگ نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کیلیے حکومت اور اپوزیشن سے دو ،دو ارکان کے نام مانگ لیے۔
26ویں آئینی ترمیم کے تحت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں لانے کیلیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔
انہوں نے حکومت اور اپوزیشن لیڈر کو خط لکھ کر جوڈیشل کمیشن کے ممبران کے نام مانگ لیے ہیں۔