• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس، پاکستان تعلقات کی طویل تاریخ، ابھی مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت، اسپیکر روسی فیڈریشن کونسل

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)روسی فیڈریشن کی فیڈریشن کونسل کی سپیکر ویلنٹینا مٹوینیکو نے کہا ہے کہ روس اور پاکستان کے مابین تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے.

روس پاکستان تعلقات کی طویل تاریخ، ابھی مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے،ہم عالمی سلامتی و استحکام ، خلا میں ہتھیاروں کے استعمال کی روک تھام سمیت تمام شعبوں میں تعاون برقرار رکھیں گے،،مشکل ترین وقت میں بھی ماسکو اور اسلام آباد نے روابط جاری رکھے،دونوں ممالک افغان مسئلے کے حل اور وسطی ایشیا کی سلامتی کو یقینی بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں.

تجارتی و معاشی تعلقات کے فروغ سمیت بہت سے شعبہ جات میں ابھی مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہم عالمی سلامتی اور استحکام ، خلا میں ہتھیاروں کے استعمال کی روک تھام، حیاتیاتی ، کیمیائی اور زہر یلے ہتھیاروں کی ممانعت، غیر قانونی پابندیوں کی حوصلہ شکنی اور کھیلوں سمیت تمام شعبوں میں تعاون اور معاملات کو سیاسی انداز میں حل کرنے پر اتفاق برقرار رکھیں گے، صرف گزشتہ سال کے دوران روس اور پاکستان کے مابین تجارتی حجم میں 50 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا اور یہ پہلی بار ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان بالا سینٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا یہ میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے،مجھے ایک بار پھر آپ کے خوبصورت ملک کا دورہ کرنے پر خوشی ہے، ہماری یہ خواہش ہے کہ بین الپارلیمانی یونین اور ایشیائی پارلیمانی اسمبلی سمیت کثیر الملکی فورمز کی سطح پر روابط مزید پختہ اور گہرے ہوں

انہوں نے کہا پاکستان میں مجھے خواتین کی عزت کا احساس ہونے پر خاص طور پر خوشی ہے،ہم میں بہت کچھ مشترک ہے۔ 

روس اور پاکستان وفاقی ریاستیں ہیں، روس اور پاکستان دونوں کی پارلیمان دو ایوانی ہیں، ہمارے اہداف اور کاوشوں میں بہت مشابہت ہے، لہذا ضروری ہے کہ ہم جلد ہی مشترکہ کوششوں کا بھی آغاز کریں۔

ادھر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ ویلنٹینا مٹوینیکو اور ان کے اعلی سطحی وفد کو پاکستان کی سینیٹ میں خوش آمدید کہتے ہیں اور اس امید کا اظہار کرتے ہیں کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا 

  پاکستان اور روس علاقائی استحکام، امن اور خوشحالی کے لیے مشترکہ عزم سے جڑے ہوئے ہیں معزز مہمان کا سینیٹ آف پاکستان سے خطاب نہ صرف سینیٹ بلکہ روس پاکستان تعلقات کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گا ۔ 

اہم خبریں سے مزید