• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیامر: سیلاب میں نجی ٹی وی کی خاتون اینکر فیملی سمیت لاپتہ ہوگئی، تلاش جاری

شبانہ لیاقت—فائل فوٹو
شبانہ لیاقت—فائل فوٹو 

بابو سر تھک نالے میں آنے والے سیلاب میں ایک اور فیملی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے، لاپتہ ہونے والوں میں لیاقت، اہلیہ شبانہ اور ان کے 4 بچے شامل ہیں۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہنا ہے کہ شبانہ لیاقت نجی ٹی وی چینل میں اینکر ہیں، چینل انتظامیہ نے لاپتہ ہونے کا کہہ کر رابطہ کیا، شاہراہ بابو سر پر نجی ٹی وی چینل کی اینکر پرسن کا پرس مل گیا، پرس تھک بابوسر کے مقامی رضا کار کو ملا ہے۔

پرس میں خاتون کا شناختی کارڈ موجود ہے، لاپتہ سیاحوں کی تلاش جاری ہے، سراغ رساں کتوں اور ڈرونز کی مدد بھی حاصل ہے، پولیس، انتظامیہ، ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ریسکیو سرچ آپریشن میں شامل ہیں۔

پاک فوج اور جی بی اسکاؤٹس بھی سرچ آپریشن میں شامل ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق 10 سے 15سیاح شاہراہ بابوسر میں سیلابی ریلوں میں بہہ گئے تھے۔

ضلع دیامر میں گزشتہ پیر کو سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے تباہ ہونے والی تھک بابوسر روڈ اب تک بند ہے، روڈ پر ملبا زیادہ ہونے کے باعث مشینوں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ سڑک ون وے ٹریفک کے لیے جلد کھول دی جائے گی۔

 فیری میڈوز میں بھی اب تک پھنسے ہوئے تمام سیاحوں کو نہ نکالا جاسکا، موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر سروس معطل ہے۔

پولیس اور مقامی لوگ سیاحوں کو بذریعہ روڈ لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید