• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ہر 9میں سے ایک خاتون کو چھاتی کے سرطان کا خطرہ ، گورنر فیصل کنڈی

اسلام آباد (نامہ نگار) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر نو میں سے ایک خاتون کو چھاتی کے سرطان کا خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیراہتمام چھاتی کے سرطان سے بچاؤ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں چھاتی کے کینسر کے زیادہ واقعات تشویشناک ہیں اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر چھاتی کے کینسر کا ابتدائی مرحلے میں پتہ چلا لیا جائے تو اس کے 99فیصد مریضوں کو بچایا جاسکتا ہے ۔ اس موقع پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ناصر منصور قریشی ، ڈاکٹر سعیدہ یاسمین، کارٹونسٹ نگار نذر، فریال علی گوہر، فاطمہ عظیم و دیگر مقررین نے شرکاء کو اس مسئلے پر آگاہ کیا۔
اسلام آباد سے مزید