اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت پاکستان پوسٹ میں گریڈ ایک تا 15 کی مزید 1511 پوسٹوں کو ختم (Abolish)کر دیا گیا ۔
ادارے کے ہیڈکوارٹر سے جاری سرکلر کے مطابق قبل ازیں 2000 پوسٹوں کو ختم اور 105پوسٹوں کو متروک ( dying) قرار دیا جا چکا ہے ۔ اس طرح اب تک مجموعی طور پر ادارے سے 3616 پوسٹیں ختم کی جا چکی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ختم کی جا نے والی تمام آسامیاں خالی تھیں اور ان میں سب سے بڑی تعداد پوسٹمین سکیل 7 کی 500 پوسٹس، میل پیون/ پورٹرز سکیل 2 کی 458، اور پوسٹل کلرکس سکیل 9 کی 274 ‘گریڈ چودہ میں اے ایس پی او کی آٹھ‘ گریڈ چودہ پوسٹ اکاؤنٹنٹ کی ایک ‘ گریڈ گیارہ میں ہیڈ کلرک کی چار‘ گریڈ نو میں سارٹر کی 29‘ ٹائم سکیل کلر ک کی 30‘ ہیڈ پوسٹ مین کی ایک ‘ کیش اوورسیر کی 19‘ میل اووریئر کی 15‘ اوورسیئر کی دس ‘ سٹو ر کیپر کی دو ‘سارٹنگ پوسٹ مین کی ایک ‘یو ایم ایس ڈیلیوری ایجنٹ ایک ‘ ایف ایم فٹر ‘الیکٹرک مستری اور ٹیکنیشن کی ایک ایک ‘ سٹیمپ وینڈر کی 56‘ایف ایم فٹر اور ریکارڈ سپلائر کی ایک ایک ‘پورٹر کی 102‘میل پین 356‘ میل رنر39‘ رنر24‘پیکر32‘وائر مین‘ الیکٹر ک وائر مین اور ٹریولنگ میل پین کی ایک ایک پوسٹ شامل ہیں۔