• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک کا پاکستان ویمن انٹرپرینور شپ ڈے پر تقریب کے انعقاد کا فیصلہ

اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد)پاکستان ویمن انٹرپرینورشپ ڈے 2024ء کی بین الاقوامی تقریب19نومبر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،خواتین کوسب سے زیادہ قرضے فراہم کرنیوالے تین بہترین بینکوں کومرکزی تقریب میں اعزاز دیا جائیگا ۔

اسٹیٹ بنک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیرِ اہتمام ’’پاکستان ویمن انٹرپرینور شپ ڈے 2024ء ‘‘ کے موقع پر ملک بھر میں کاروباری خواتین کی کامیابیوں کا جشن منایا جائے گا۔

یہ تقریب 144 سے زائد ممالک میں تسلیم کئے جانے والے عالمی ویمن انٹرپرینورشپ ڈے کا حصہ ہے جس کا مقصد کاروبار میں خواتین کی موجودگی کو مستحکم کرنا اور ان کی زیادہ سے زیادہ مالی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔

اہم خبریں سے مزید