محکمہ تحفظ ماحولیات نے انسداد اسموگ کے لیے اقدامات کرتے ہوئے جمعہ اور اتوار کی رات کو ہیوی وہیکلز کے لاہور شہر میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ویکلز پر اس پابندی کا اطلاق 8 نومبر سے 31 جنوری تک ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایندھن کی ترسیل کے استعمال پر ہیوی وہیکلز پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی، فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنے والی مسافر بسوں پر بھی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریسکیو کی گاڑیوں پر بھی اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا جبکہ پولیس اور قیدیوں کی وینز، سرکاری ہیوی گاڑیوں پر بھی اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔