• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلی پاکستان کی پائیدار ترقی کیلئے خطرہ ہے، گیلانی

اسلام آباد (اسرار خان) قائم مقام صدر اور سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے موسمیاتی تبدیلی کو پاکستان کی پائیدار ترقی کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔ انہوں نے مل کر سموگ سے نمٹنے کیلئے بھارت پر زور دیا او رکہا کہ اصلاحات ڈیفالٹ کو روکتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے موسمیاتی تبدیلی کو پاکستان کی پائیدار ترقی کی راہ میں ایک اہم رکاوٹ کے طور پر اجاگر کرتے ہوئے بڑھتی ہوئی خوراک کے عدم تحفظ کو کم کرنے کے لیے موسمیاتی لچکدار خوراک کے نظام کی جانب تبدیلی پر زور دیا ہے۔ گیلانی نے پاکستان کے زرعی شعبے کو موسمیاتی اثرات سے نمٹنے کے لیے تیار کرنے کی عجلت پر زور دیا، جسے انہوں نے ملک کے سب سے اہم چیلنجوں میں سے ایک قرار دیا۔ گیلانی نے حالیہ معاشی اقدامات کی جانب بھی اشارہ کیا، جس کا انہوں نے پاکستان کو ڈیفالٹ کے خطرے سے بچنے میں مدد دینے کا سہرا دیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ سخت فیصلے ایک دوسرے سے جڑے چیلنجوں کے ’’متعدد بحران‘‘ کے درمیان معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے کیے گئے تھے۔ 27ویں پائیدار ترقی کانفرنس میں قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے موسمیاتی نظم و نسق اور پائیداری میں پاکستان کی پیشرفت پر روشنی ڈالی۔
اہم خبریں سے مزید