• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاپ 29، پاکستان کی کلائمیٹ فنانس اسٹرٹیجی لانچ کی جائیگی

اسلام آباد (ساجد چوہدری) پاکستان نے کاپ 29پویلین کی تیاری مکمل کرلی، عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں پاکستان کی کلائمیٹ فنائنس اسٹریٹجی لانچ کی جائے گی، کانفرنس میں پاکستانی پویلین 150مربع فٹ پر ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف 12 نومبر کو کلائمیٹ فنانس راونڈ ٹیبل میں شرکت کریں گے، وزارت کے ذرائع کے مطابق 20 ممالک اور عالمی اداروں کے نمائندے راونڈ ٹیبل میں شریک ہونگے، عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں پاکستانی پویلین 25 سے زائد ایونٹس کی میزبانی کرے گا، کاپ 29 میں کلائمیٹ جسٹس، کاربن کریڈٹ گائیڈ لائنز، گرین ٹیک حب پر ایونٹس ہونگے، عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر یونیسف سمیت عالمی اداروں کے ساتھ معاہدوں کا بھی امکان ہے۔
اہم خبریں سے مزید