جوڈیشل کمیشن کے رکن اختر حسین نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں کوئی بینچ نہیں بنایا گیا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اختر حسین کا کہنا تھا کہ آئینی بینچ کیلئے 7 جج نامزد کیے گئے ہیں، جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں کوئی بینچ نہیں بنایا گیا۔
انکا کہنا تھا کہ کوئی بھی آئینی بینچ کم از کم 5 ججوں پر مشتمل ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس، جسٹس منصور، جسٹس منیب اور پی ٹی آئی ارکان نے فل کورٹ کی تجویز دی ہے۔