• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی پاکستانی سیاست یا دباؤ ڈالنے کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد (جنگ نیوز / اے پی پی ،)ترجمان دفتر خارجہ نےکہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات میں مزید مضبوطی کے خواہاں ہیں، ٹرمپ کا پاکستانی سیاست یا دباؤ ڈالنے کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، صدر اور وزیراعظم پاکستان نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی ہے۔

 ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا، ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کیں، پاکستان نے ایران پر حملے کی شدید مذمت کی ۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا، ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کیں، پاکستان نے ایران پر حملے کی شدید مذمت کی ۔انہوں نےکہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں مزید مضبوطی کے خواہاں ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیری آزادی پسند رہنما اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال اور گرتی ہوئی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے انہیں جھوٹے مقدمات میں قید کررکھا ہے۔

اہم خبریں سے مزید