معروف فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی لاہور پریس کلب میںمیٹ دی پریس کے دوران آبدیدہ ہوگئے۔
دوران گفتگو معروف فیشن ڈیزائنر نے پریس کلب کے ممبران کے علاج و معالجے کےلیے 20 فیصد اخراجات ادا کرنے کا اعلان کیا۔
محمود بھٹی نے کہا کہ اللّٰہ تعالی نے زیرو سے ہیرو بنایا ہے، اب سماج کی خدمات کا بیڑا اٹھایا ہے، ایک اسپتال میں پارٹنرشپ ہے، اُس کی آمدنی کبھی بھی گھر نہیں لے کر گیا۔
معروف فیشن ڈیزائنر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں اوپر سے فون کا کلچر ختم ہونا چاہیے، انصاف پر مبنی معاشرے ہی ترقی کرتے ہیں۔
محمود بھٹی نے کہا کہ پریس کلب نے بہت عزت دی، وہ میٹ دی پریس کے دوران آبدیدہ ہوگئے۔
اس دوران صدر پریس کلب ارشد انصاری نے معروف فیشن ڈیزائنر کو لائف ٹائم ممبر شپ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ ستارہ امتیاز محمود بھٹی کی سماجی خدمات سنہری حروف میں لکھی جانی چاہئیں۔