• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکا، امریکا کا اظہار مذمت

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

امریکا نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں امریکی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیاہے کہ دھماکے کے متاثرین اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے تاکہ شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کو روکا جاسکے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر آج ہونے والے خودکش حملے میں 27 افراد شہید اور 40 زخمی ہوگئے تھے، 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دھماکا صبح 8 بجکر 25 منٹ پر کیا گیا، جب پلیٹ فارم پر جعفر ایکسپریس کے مسافروں کا رش تھا، خود کش حملہ آور نے 8 سے 10 کلو بارودی مواد کا بیگ اٹھایا ہوا تھا، جس نے مسافروں کے درمیان پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

قومی خبریں سے مزید