امریکی صدر جو بائیڈن اتوار کے روز اہلیہ جِل بائیڈن کے ساتھ ڈیلاویئر میں ساحل پر کچھ پُرسکون لمحات گزارنے گئے تو وہ ساحل پر چلتے ہوئے مسلسل لڑکھڑاتے رہے۔
جو بائیڈن اپنی صحت اور بھولنے کی بیماری کی وجہ سے اکثر ہی میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔
حال ہی میں امریکی صدر کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں اُنہیں ساحل پر چلتے ہوئے اپنا توازن برقرار رکھنے کی کوشش میں لڑکھڑاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ساحل پر جو بائیڈن کے ہمراہ موجود ان کی اہلیہ جِل بائیڈن ان کی نسبت زیادہ پُرسکون انداز میں چلتی ہوئی نظر آئیں۔
ساحل پر چہل قدمی کے دوران ایک موقع پر تو ایسا لگا کہ امریکی صدر گر جائیں گے لیکن وہ خود کو سنبھالنے میں کامیاب رہے۔