• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف پراسیکیوٹر پر جنسی ہراسانی کے الزامات، عالمی عدالتِ جرائم کا بیرونی تحقیقات کا اعلان

کریم خان — فائل فوٹو
کریم خان — فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرائم کورٹ (آئی سی سی) کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کو جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرائم کورٹ کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان وہی چیف پراسیکیوٹر ہیں جنہوں نے متعدد اسرائیلی رہنماؤں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کریم خان کو جنسی ہراسانی کے الزامات پر تحقیقات کا سامنا ہے، جبکہ انہوں نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

انٹرنیشنل کرائم کورٹ کا کہنا ہے کہ چیف پراسیکیوٹر کے خلاف بیرونی تحقیقات آزاد، غیر جانب دار اور منصفانہ کارروائی کے لیے ضروری ہے۔

برطانوی شہریت رکھنے والے 54 سالہ چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے بیرونی تحقیقات کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید