نشتر اسپتال ملتان میں مریضوں میں ایڈز پھیلنے کی وجہ سامنے آ گئی۔
اس حوالے سے اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈائیلیسز یونٹ میں ایک مریض ایڈز وائرس پھیلانے کی وجہ بنا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈائیلیسز یونٹ میں 240 مریض رجسٹرڈ ہیں، ایڈز سے متاثرہ شخص 240 مریضوں میں سے ایک تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اس لیے اس مریض کا الگ سے رکھی ڈائیلیسز مشین پر علاج نہیں کیا، تمام رجسٹرڈ مریضوں کی اسکرینگ ٹیسٹ دوبارہ کی جا رہی ہے۔
نشتر اسپتال کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایڈز سے متاثرہ مریض کا سراغ لگانا ضروری ہے، ایڈز وائرس کتنے مریضوں میں منتقل ہوا اس پر انکوائری کمیٹی بنا دی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں ہی ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی درست تعداد کا تعین ہو سکے گا۔