• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: نشتر اسپتال میں 30 مریض ایڈز میں مبتلا


نشتر اسپتال ملتان میں 30 مریض ایڈز میں مبتلا ہو گئے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال کے ڈائیلیسز یونٹ میں ایڈز کے مریض کا ڈائیلیسز کیا گیا تھا، اسی مشین پر دیگر مریضوں کا ڈائیلیسز کرنے سے وائرس منتقل ہوا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد 2 ڈائلیسز مشینوں کو بند کر دیا گیا۔

ایم ایس ڈاکٹر کاظم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند مریضوں میں ایڈز میں مبتلا ہونے کا علم ہوا ہے، واقعے سے متعلق انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر مریض کا 6 ماہ بعد ایڈز اور 3 ماہ بعد ہیپٹائٹس اسکرینگ ٹیسٹ کرایا جاتا ہے۔

ڈاکٹر کاظم کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کسی مریض نے باہر سےخون لگوایا ہو اور ایڈز کے جراثیم اس میں منتقل ہو گئے ہوں۔

صحت سے مزید