ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ دن کے اوقات میں بہت زیادہ دیر تک بیٹھے رہنا دل کیلئے نقصاندہ ہوتا ہے، چاہے آپ کتنی ہی زیادہ ورزش کریں لیکن زیادہ دیر تک بیٹھنا خطرناک ہوتا ہے۔
میساچوسسٹس جنرل اسپتال کے محققین نے فٹنس ٹریکرز کے اعداد و شمار کے تجزیہ کے دوران دیکھا کہ فٹنس ٹریکرز نے سات دن کے دوران برطانیہ سے تعلق رکھنے والے تقریباً 90 ہزار افراد کے چلنے پھرنے اور حرکت کرنے کے ریکارڈ کو محفوظ کیا۔
محققین کے مطابق دن کے اوقات میں ساڑھے دس گھنٹوں سے زیادہ وقت تک بیٹھنے یا تکیہ رکھ کر نیم دراز ہونے سے ہارٹ فیل ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
اس تحقیق میں ماہرین کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے والے افراد چاہے منظور شدہ 150 منٹ کی ورزش بھی پوری کرلیں تو بھی مذکورہ بالا طویل وقت تک بیٹھنا انتہائی خطرناک ہوتا ہے۔
اس تحقیق کے شریک سینئیر مصنف شان خورشید کا کہنا تھا کہ ہمارے نتائج امراض قلب کے خطرے کو کم کرنے کیلئے زیادہ دیر تک بیٹھنے کی حوصلہ شکنی کرنے کی تجویز دیتی ہے۔