• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت آباد کی یوسی 7 کے انتخابی نتائج کالعدم قرار دیے جائیں، منعم ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے بدترین دھاندلی کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے دائر کردہ پٹیشن اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالےسے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ یوسی 7ماڈل ٹاؤن اور یوسی 7وارڈ 1کے نتائج فارم 11کے مطابق جاری کیے جائیں، لیاقت آباد کی یوسی 7کے انتخابی نتائج کالعدم قرار دیے جائیں، ضمنی بلدیاتی انتخابات میں بدترین دھاندلی اور پولنگ اسٹیشنزقبضے،جعلی اور بوگس ووٹر لسٹوں کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کریں گے، اور ان حکمرانوں کا بھی تعاقب کریں گے جو فارم 47کے ذریعے ہم پر مسلط کیے گئے،عوامی رائے کو روندااور جمہوریت پر ڈاکا ڈالا گیا ،ہم کراچی کے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، آئینی، قانونی اور جمہوری طریقہ اختیار کریں گے اور عوام کو جعلی حکمرانوں سے آزاد کروائیں گے،جو الیکشن کمیشن 10مقاما ت پر صاف و شفاف الیکشن نہ کرواسکے اسے استعفیٰ دے دینا چاہئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید