کراچی (اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی نے 14 نومبر کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی و سندھ حکومت اور صوبائی الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے بدترین دھاندلی و مینڈیٹ پر ڈاکے کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد میں پٹیشن دائر کردی،پٹیشن جماعت اسلامی کے امیدوار یوسی 7ٹی ایم سی ماڈل ٹاؤن ضلع کورنگی انصار اللہ اور یوسی 7 وارڈ 1 ٹی ایم سی ضلع کورنگی کامران سولنگی نے جمع کرائی اورفارم 11 اور 12 سمیت تمام تحریری ثبوت بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پیش کردئیے۔