• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی فائدے کیلئے کس حد تک جا سکتے ہیں، اب شریعت کارڈ کا استعمال، خواجہ آصف


وزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی فائدے کیلئے کس حد تک جا سکتے ہیں، اب شریعت کارڈ کا استعمال شروع کردیا۔

اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ان سے گھڑی لے کر بیچ سکتے ہو اور کروڑوں کا منافع بنا سکتے ہو۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اب اسٹوری فلوٹ کردی گئی باجوہ نے کسی سے بات کی اس نے کسی اور سے بات کی، سیاسی فائدے کیلئے کس حد تک جا سکتے ہیں، اب شریعت کارڈ کا استعمال۔

واضح رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے تو جنرل باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئیں۔

اپنے بیان میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ باجوہ کو کہا گیا کہ یہ آپ کس شخص کو لے کر آئے ہیں، ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہیے، ہم تو ملک میں شریعت ختم کرنے لگے ہیں اور آپ ایسے شخص کو لے کر آئے، اس کے بعد سے ہمارے خلاف گند ڈالنا شروع کردیا گیا، بانی پی ٹی آئی کو یہودی ایجنٹ کہنا شروع کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید