• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی احتجاج: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا چیف سیکریٹری کے پی کو مراسلہ، ذرائع

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 24 نومبر کو احتجاج کی کال کے معاملے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو مراسلہ لکھ دیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وفاق کے کے پی میں تعینات انتظامی اور پولیس افسران احتجاج میں سہولتکاری سے گریز کریں۔ احتجاج میں سہولت کاری میں ملوث وفاقی افسران کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی۔

مراسلے میں کہا گیا کہ سہولت کاری میں ملوث وفاقی افسران کی ترقیاں اور  مراعات متاثر ہوں گی۔ احتجاج کی سہولت کاری میں ملوث افسران کی مستقبل میں تعیناتیاں متاثر ہوں گی۔

قومی خبریں سے مزید