• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعا لیپا نے اپنایا شاہ رخ خان کا انداز، مداح دنگ رہ گئے


عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار دعا لیپا نے ممبئی میں کنسرٹ کے دوران بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے گانے پر ان ہی کے انداز میں پرفارم کر کے ہر ایک کو دیوانہ بنا دیا۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر برطانوی و البانوی گلوکارہ کی وائرل ہونے والی ویڈیو نے دھوم مچا رکھی ہے۔

گلوکارہ نے ممبئی میں ہونے والے اپنے کنسرٹ کے دوران اپنے مشہور گانے لیویٹنگ اور کنگ خان کے مشہور زمانہ گانے وہ لڑکی کا میش اپ پیش کیا۔

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

صرف یہی نہیں بلکہ دعا لیپا نے میش اپ کے دوران شاہ رخ خان کے ڈانس اسٹیپس بھی فالو کیے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مذکورہ وائرل ویڈیوز بہت پسند کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب 3 بار کے گریمی ایوارڈ جیتنے والی گلوکارہ دعا لیپا نے کنگ خان کی تعریف کی ہو بلکہ اس سے قبل 2019ء میں بھارت کے دورے کے دوران انہوں نے شاہ رخ خان سے ملاقات کی اور ان کا مخصوص ڈانس اسٹیپ کر کے ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائی تھیں۔