آج کل پالک کا سیزن ہے، اس سبزی کے فائدے اتنے ہیں کہ آپ شمار کرتے کرتے تھک جائیں گے، خاص طور پر آئرن یعنی فولاد اس میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہے۔
سُپر فوڈز میں سرِ فہرست شمار کیے جانے والے پالک کو پکانے کے بہت سارے طریقے ہیں۔
اسے پکا کر یا کچا بھی کھا سکتے ہیں، اس میں بہت سارے وٹامنز اور معدنیات ہیں جو کینسر جیسی بیماریوں کا خطرہ کم کرنے اور دیگر متعدد فوائد فراہم کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔
پالک میں ناقابلِ استعمال ریشہ یعنی فائبر بہت زیادہ ہوتا ہے، جو نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنا کر صحت پر مثبت اثرات مرتب کر سکتا ہے، اس سے اجابت (اسٹول) آرام سے ہوتی ہے اور قبض کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔
پالک میں کیروٹینائڈز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جسے انسانی جسم وٹامن اے میں بدل سکتا ہے۔
وٹامن سی ایک طاقت ور اینٹی آکسیڈینٹ ہے، جو جِلد کی صحت اور قوت مدافعت کو فروغ دیتا ہے۔
وٹامن K1 خون جمنے کے لیے ضروری ہے، خاص طور پر پالک کا ایک پتّہ روزانہ کی نصف ضرورت پوری کر سکتا ہے۔
فولک ایسڈ کو فولیٹ یا وٹامن بی 9 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، یہ کمپاؤنڈ حاملہ خواتین کے لیے بہت ضروری ہے اور عام خلیوں کے افعال اورپٹھوں کی افزائش میں بھی معاون ہے۔
پالک آئرن جیسے ضروری معدنی عنصر کا ایک بہترین ذریعہ ہے، جو ہیموگلوبن بنانے میں مدد کرتا ہے، جس سے جسم کے ٹشوز یا عضلات میں آکسیجن پہنچاتی ہے۔
کیلشیئم ہڈیوں کی صحت، اعصابی نظام، دل اور پٹھوں کےاہم سگنلنگ مالیکیول کے لیے ضروری ہے۔
پالک میں 2 اجزاء MGDG اورSQDG پائے جاتے ہیں، جو کینسر کی افزائش کو کم کر سکتے ہیں۔
ایک مطالعے میں ان مرکبات نےایک خاتون میں ناصرف ٹیومر کی رفتار سست کرنے میں مدد کی بلکہ ٹیومر کے سائز کو بھی کم کیا، کئی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ پالک کے استعمال سے پروسٹیٹ کینسر کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔
یہ ہری سبزی کھانے سے چھاتی کے کینسر سے بچنے میں بھی مدد مل سکتی ہے، مزید برآں پالک زائد مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹس فراہم کرتی ہے ، جو کینسر سے لڑنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔
پالک کے فوائد میں کولاجن کی پیداوار میں اضافہ بھی شامل ہے، جو جِلد کولچکدار رکھنے میں مدد کرتا ہے اور اس پر جھریوں اور باریک لکیروں کو نمودار ہونے سے روکتاہے۔ پالک میں موجود وٹامن اے آپ کی جِلد کو نمی فراہم کرتا ہے۔
ہری سبزیوں، خاص طور پر پالک میں کسی بھی دوسری سبزی کے مقابلے میں زیادہ غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔
پکا ہوا 1 کپ پالک41 کیلوری پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ اس میں وٹامن ’اے‘ اور ’کے‘ کی غیر معمولی مقدار بھی ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ پالک انسانی جسم کو روزانہ کی بنیاد پر درکار اجزاء کی ضرورت کچھ اس طرح پوری کرتی ہے۔
میگنیز (84 فیصد)، فولیٹ (65.7 فیصد)، میگنیشیئم (35.1 فیصد)، آئرن (35.7 فیصد)، کاپر (34.4 فیصد)، وٹامن بی2 (32.3 فیصد)، وٹامن بی6 (25.8 فیصد)، وٹامن ای (24.9 فیصد)، کیلشیئم (24.4 فیصد)، پوٹاشیئم (23.9 فیصد)، وٹامن سی (23.5 فیصد)، پانی (91 فیصد)، پروٹین (2.9 گرام)، کاربو ہائڈریٹس (3.6 گرام)، شوگر (0.4 گرام)، فائبر (2.2 گرام)، فیٹس (0.4 گرام) اور کیلوریز (23)۔