کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی کرکٹ بورڈ میں سب سے طاقتور سجھے جانے والے جے شاہ تین سال کے لئے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین بن چکے ہیں، بی سی سی آئی میں سیکریٹری کا عہدہ خالی ہے، بورڈ کے معاملات التواء کا شکار ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق روز مرہ کے امور نمٹانے کیلئے سیکریٹری کی تقرری ضروری ہے۔ جے شاہ کے متبادل کی تلاش میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، سیکریٹری کیلئے جوائنٹ سیکریٹری دیو جیت سائیکیا کا نام زیرِ غور ہے۔ گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے انیل پٹیل بھی دوڑ میں شامل ہیں، قوانین کے مطابق 15 جنوری تک جے شاہ کے متبادل کی تقرری کرنا ہے۔