• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختون خوا میں رواں سال دہشتگردی کے کتنے واقعات ہوئے؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خیبر پختون خوا میں دہشت گردی کے واقعات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختون خوا میں رواں سال دہشت گردی کے 636 واقعات ہوئے جبکہ 2023ء میں دہشت گردی کے631 واقعات رونما ہوئے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال 6 خودکش حملے اور 113 بم دھماکے ہوئے، دہشت گردی کے واقعات میں 142 پولیس اہلکار شہید اور 214 زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے 133 شہری شہید جبکہ 246 زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال دہشت گردوں کے خلاف 2 ہزار 981 آپریشن کیے گئے جن میں 739 دہشت گردوں کو گرفتار اور 246 کو ہلاک کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں 29 انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی شامل تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے 849 کلو گرام بارودی مواد، 162 دستی بم، 7 خودکش جیکٹس اور مختلف قسم کے 162 ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید