• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی خشک سالی سے دنیا کو سالانہ 300 ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے، اقوام متحدہ

نیویارک( نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ عالمی خشک سالی سے دنیا کو سالانہ 300 ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے قدرتی ماحول کی تباہی کے نتیجے میں خشک سالی سے 2050تک دنیا کی 75 فیصد آبادی کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔اقوام متحدہ نےخشک سالی سے نمٹنے کے لیے’فطرت پر مبنی حل‘ میں سرمایہ کاری پر زور دیا ہے۔ جن میں جنگلات، چراگاہوں اور پانی کے شیڈز کا انتظام، بحالی و تحفظ شامل ہیں تاکہ ماحولیاتی نقصان کی لاگت میں کمی لائی جا سکے اور ماحول کو فائدہ ہو۔عالمی ادارے کی جانب سے یہ انتباہ کنونشن ٹو کامبیٹ ڈیزرٹیفکیشن (UNCCD) کے تحت فریقین کی کانفرنس (COP16) کے لیے ریاض میں منعقد بارہ روزہ میٹنگ کے موقع پر جاری کیا گیا ہے۔

یورپ سے سے مزید